حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب"ميزان الحکمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
جالِسِ الأَبرارَ فَاِنَّکَ اِن فَعَلتَ خَيراً حَمَدُوکَ وَ إنْ أخطَأتَ لَم يَعفُوکَ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
نیک افراد کے ساتھ اٹھو بیٹھو کیونکہ اگر آپ نے کارِ خیر انجام دیا تو وہ تمہاری تعریف و ترغیب کریں گے اور اگر آپ نے غلطی کی تو تمہیں نہیں چھوڑیں گے یہاں تک کہ آپ کو نصیحت کریں گے۔
ميزان الحکمه، ج ۲، ص ۶۱